Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں مشینری کی مینٹینس سعودی نوجوان کرنے لگے

 مینٹینس کا کام عالمی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مسجد الحرام میں مینٹیننس اینڈ آپریشنل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرعامر اللقمانی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں نصب مشینری اور آلات کی مینٹینس کا کام عالمی معیار کے مطابق مقررہ نظام الاوقات کے تحت کیا جا رہا ہے‘ ۔
’تکنیکی بنیادوں پر مشینیں چلائی جاتی ہیں اور مقررہ وقت پر ان کی مینٹینس کی جاتی ہے‘ ۔  
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ہر مشین کی منٹینس سال میں 20 مرتبہ کی جاتی ہے۔ اس کے باعث مشین کی کارکردگی اچھی رہتی ہے۔ مسجد الحرام میں موجود آلات اور مشینوں کی منٹینس کی تعداد سال میں ایک لاکھ سے زیادہ تک ہو جاتی ہے‘۔ 
انجینئرعامر اللقمانی نے بتایا کہ ’منٹینس کا کام سعودی انجینئر اور ٹیکنیشن کر رہے ہیں۔ یہ سب ڈگری ہولڈر اور تربیت یافتہ ہیں۔ ساونڈ سسٹم ، کنٹرول سسٹم اور الیکٹرانک سیفٹی سسٹم کے ماہر کم ہوتے ہیں۔ یہ سارے کام مقامی نوجوان انجام دے رہے ہیں‘۔  

شیئر: