Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں رمضان کے پہلے جمعے کا خطبہ نئے منبر سے

مسجد کا نیا منبرجدید ترین ساونڈ سسٹم سے آراستہ ہے (فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)  
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے نئے منبرکا افتتاح کیا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق نیا منبر جاذب نظر، خوش شکل اور مسجد الحرام کے روحانی ماحول سے ہم آہنگ ہے۔

عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے نئے منبرکا افتتاح کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)  

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ اعلیٰ قیادت کی سرپرستی سے نیا منبر تیار ہوا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قیادت مسجد الحرام کا ہر پہلو سے خیال اور اس سے گہری عقیدت رکھتی ہے‘ ۔  
سیکریٹری سربراہ انجیئنئر محمد الوقدانی نے بتایا کہ’ رمضان کے پہلے جمعہ کا خطبہ نئے منبر سے دیا  گیا۔ یہ 3.4 میٹر اونچا اور 1.20 میٹر چوڑا ہے ‘۔ 
مسجد کا نیا منبرجدید ترین ساونڈ سسٹم سے آراستہ ہے اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ 

شیئر: