Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمارت منہدم کرنے کی دھمکیاں

لیور پول- - - - - یہاں ایک مفرور ملزم نے اس وقت اچھی خاصی سنسنی پھیلا دی جب وہ ایک عمارت کی چھت پر چڑھ کر چاروں طرف پتھرائو کرنے لگا اور ٹائلیں پھینکنے لگا ۔ساتھ ہی ساتھ وہ یہ دھمکیاں بھی دیتا جا رہا تھا کہ اگر اسے کسی نے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ پوری عمارت کو منہدم کر دے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ہیروئن کی لت میں مبتلا ملزم ڈین رابسن پولیس کار سے اس حالت میں فرار ہوا تھا کہ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں ۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ پولیس، موقع پر موجود افراد اور مفرور ملز م کے درمیان یہ کشمکش تقریباً45منٹ تک جاری رہی ۔آخر کار کچھ لوگوں نے مداخلت کی اور اسے چھت سے نیچے اترنے پر مجبور کر دیا۔کہا جاتا ہے کہ اسے کسی سابقہ جرم میں 2ہفتے قید کی سزا ملی تھی اور پولیس اسے لیکر جیل پہنچانے جا رہی تھی کہ وہ راستے سے فرار ہو گیا تھا مگر اب اس کی سزا کی مدت 8ہفتے بڑھا دی گئی ہے ۔ اب اس پر پولیس کو دھوکہ دینے ،چوری کرنے اور زور آزمائی کرنے کی دفعات بھی لگ چکی ہیں ۔ ملزم کا مقدمہ لیور پول کرائون کورٹ میں آیا ۔ جہاں اسے سزا سنا دی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس موقع پر اپنی جرابوں کے اندر ایک نوکیلا پتھر بھی بطور ہتھیار چھپا رکھا تھا ۔ واضح ہو کہ آجکل بہت سے بدمعاشوں نے یہ نیا فیشن اختیار کیا ہے اور ایسے پتھروں سے اسلحہ کا کام لیتے ہیں اور جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔

شیئر: