Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز آرمی اکیڈمی العیینہ میں 80 ویں گریجویشن تقریب

نائب وزیر دفاع کو اکیڈمی کے کمانڈر نے یادگاری تحفہ پیش کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے پیر کو کنگ عبدالعزیز آرمی اکیڈمی العیینہ میں 80 ویں بیج کی گریجویشن تقریب کی صدارت کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی، بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیراور کنگ عبدالعزیز آرمی اکیڈمی کے کمانڈر میجر جنرل علی الحضیف نے اکیڈمی پہنچنے پر شہزادہ خالد بن سلمان کا خیر مقدم کیا۔ 
اس موقع پرشاہی ترانہ بجا یا گیا۔ اکیڈمی کے کمانڈر نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ہمارے جوانوں نے اکیڈمی میں مختلف سول اور آرمی علوم میں مہارت حاصل کی۔ اب یہ کمانڈر کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔ 

بیج میں بحرین، اردن، یمن اور ماریطانیہ کے جوان شامل ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی سے فارغ ہونے والے کیڈٹ کمانڈروں کے نقش قدم پر چلیں گے۔ وطن عزیز کے لیے تن من دھن کی قربانی دیں گے اور مسلح افواج کا سر بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی سے فارغ ہونے والے نئے بیج میں بحرین، اردن، یمن اور ماریطانیہ کے جوان شامل ہیں۔ 
اس موقع پر مارچ پاسٹ کیا گیا۔ کیڈٹس نے حلف اٹھایا۔ امتیازی نمبروں سے کامیاب طلبہ کو اعزاز دیے گئے۔ نائب وزیر دفاع کو اکیڈمی کے کمانڈر نے یادگاری تحفہ پیش کیا۔ 

شیئر: