Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا سفارتی مشنز کے سربراہوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

مہمانوں نے افطار ڈنر کے دوران تبادلہ خیال کیا اور رمضان کی مبارکباد دی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں سفارتی مشنز، علاقائی اداروں اور بین الاقوامی تنظمیوں کے سربراہوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہے۔
افطار ڈنر میں وزیر ممکت برائے خارجہ عادل الجبیر، نائب وزیر خارجہ  انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی اور وزارت خارجہ کے عہدیداران نے شرکت کی ہے۔
مہمانوں نے افطار ڈنر کے دوران تبادلہ خیال کیا اور رمضان کی مبارکباد دی۔

شیئر: