شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر سے ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر سے ملاقات
اتوار 10 اپریل 2022 22:13
مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوارکو اقوام متحدہ کے ریزیڈننٹ اینڈ ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر برائے یمن ڈیوڈ گریسلی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران شہزاد فیصل بن فرحان اور ڈیوڈ گیسلی نے یمنی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے حصول کی خاطر علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ کےلیے مملکت اور اقوام متحدہ کے مابین مشترکہ ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
یمن میں بحران کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے طریقوں کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈرکنگ اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر بھی موجود تھے۔