2 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کے معائنے، 16 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ
سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ میں ریکارڈ ہوئی ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پچھلے ماہ مارچ 202 کے دوران بری ٹرانسپورٹ کی فیلڈ نگرانی کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار211 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
ان میں سے 2 لاکھ 16 ہزار 589 گاڑیوں کے معائنے کیے گئے۔ 327 غیرملکی گاڑیاں شامل ہیں۔ مشینی نظام کے تحت 16 ہزار 913 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ’ تفتیشی کارروائی کے دوران جو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں وہ مختلف نوعیت کی تھیں۔ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ میں ہوئی ہیں، ان کی تعداد 5 ہزار613 ریکارڈ کی گئی‘۔
ریاض ریجن میں 5 ہزار534 ، الشرقیہ ریجن میں 4 ہزار910 ، مدینہ منورہ میں ایک ہزار505 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ’مارچ 2022 کے دوران بری ٹرانسپورٹ سہولتوں اور سرگرمیوں میں قوانین کی پابندی کا تناسب 90 فیصد رہا ہے‘۔