سعودی عرب میں روڈ سیفٹی کے لیے نئے اقدامات کیا ہیں؟
رپورٹ، فوٹوگراف، پارک‘ کے نام سے انیشیٹو کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ مورور نے نجم کے تعاون سے چھوٹے ٹریفک حادثات کے لیے ریموٹ انسپکشن سروس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’رپورٹ، فوٹوگراف، پارک‘ کے نام سے اس انیشیٹو کا مقصد سڑک کے معمولی حادثات سے ہونے والی ٹریفک کو کم کرنا ہے۔
حادثے کی صورت میں مسافر نجم کی جانب سے بنائی گئی ایک موبائل ایپلی کیشن کا رخ کریں گے جو خود حادثے کی اطلاع دینے اور پھر اپنی کاریں آنے والی ٹریفک سے دور کھڑی کرنے کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال کرتی ہے۔
سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ مرور نے کہا کہ سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیےحادثے کے فریقین میں سے ایک کے پاس انشورنس ہونا چاہیے،کوئی زخمی یا موت نہیں ہونی چاہیے اور یہ کہ حادثے کا مقام نجم کے آپریشنل ایریا کے دائرہ کار میں ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ ایپ کسی بھی مقام سے اور کسی بھی وقت صارفین کی ضروریات کے مطابق انشورنس کمپنیوں کو الرٹس جاری کرنے کے لیے ایک بنیادی چینل بن جائے گی اور حادثے کے بعد کی خدمات کو سہولت فراہم کرنے میں تعاون کرے گی۔
حادثات میں ملوث مسافر اکثر نجم کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک انتظار کرتے ہیں جس میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ حادثے کی شکار کاریں کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے اور تاخیر ہوتی ہے۔
مرور کے سرکاری ترجمان نے اشارہ کیا کہ اس قسم کے انیشیٹو سے مملکت میں انشورنس سسٹم میں مزید ترقی ہوتی ہے اور ٹریفک سیفٹی کے استحکام میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈلتا ہے جو تمام شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم ہدف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریموٹ انسپکشن انیشیٹو ڈیجیٹل تبدیلی، بینیفشر سیٹسفیکشن، حفاظت، ایک متحرک معاشرے تک رسائی اور محفوظ سڑکوں پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا سنگ بنیاد ہو گا جو مملکت کے 2030 کے وژن کے مطابق ہے۔
نجم کے سی ای او ڈاکٹر محمد السلیمان نے تصدیق کی کہ انیشیٹو کے پہلے مرحلے کا آغاز مملکت میں گاڑیوں کے انشورنس سیکٹر کے لیے خدمات اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔