پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے خلاف نہیں بلکہ ’ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنایا جائے تاہم ہمیں سابق حکومت کی جانب سے اوورسیز ووٹنگ کے لیے بنائے گئے طریقہ کار سے اختلاف ہے۔‘
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔ وہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ایک عام مزدور سے لے کر کاریگر، ایجنیئرز، ڈاکٹرز، اساتذہ، سرمایہ کار اور بڑے بڑے ٹائیکون پاکستانی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بیرون ملک سے آنے والے وہ افراد جو عمران خان کی حکومت کا حصہ بنےNode ID: 659821