Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں جعل ساز سعودی گرفتار، ایک لاکھ ریال برآمد

مشرقی ریجن میں پولیس ٹیم نے ایک سعودی شہری کو جعل سازی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی ایک لاکھ ریال کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم افراد یا شخص جعل سازی کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ ملزم نے جعل سازی کرتے ہوئے لوگوں کے بینک اکاونٹ میں موجود رقوم اپنے اکاونٹ میں منتقل کرلی تھی۔ شکایات موصول ہونے پرمعاملے کی تحقیقات کےلیے کیس سائبرکرائم کے ادارے کے سپرد کردیا گیا۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو مشرقی ریجن کے الخبر شہر سے گرفتار کیا گیا جہاں اس کے قبضے سے ایک لاکھ ریال بھی برآمد ہوئے جو اس نے لوگوں کو دھوکہ دیے کرانکا اکاونٹس سے اپنے پاس منتقل کیے تھے۔
ملزم کے خلاف مزید تفیتش جاری ہے جسے مکمل کرنے کے بعد فائل حتمی تحقیق کےلیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کی جائے گی جہاں سے مقدمہ کو فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کافی عرصے سے جعل سازگروہ اور افراد کی جانب سے اس قسم کے موبائل پیغامات ارسال کرتے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ بینک اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے کےلیے مطلوبہ معلومات ارسال کی جائیں جن کے ذریعے جعل سازان لوگوں کے بینک اکاونٹ تک رسائی حاصل کرکے اکاونٹ میں موجود رقم اپنے پاس منتقل کرلیتے ہیں۔
اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی جانب سے وقتا فوقتا لوگوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ جعل سازوں کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ کسی بینک میں اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے کےلیے موبائ فون پرتفصیلات طلب نہیں کی جاتی۔ اگر اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنا ہوتا ہے تو بینک سے رابطہ کرکے کیاجائے۔

شیئر: