ممبئی۔۔۔۔ممتاز اداکار دلیپ کمار کو پنجاب ایسوسی ایشن نے لیجنڈ لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا ہے۔ دلیپ کمار نے اس کا اعلان اپنے ٹویٹر پر کیا اور کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے۔انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصاویر اور پنجاب ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے اپنے گھر پر ملاقات کی تصویریں ٹویٹر پر ڈالی ہیں۔94سالہ اداکار نے ایک فنکار آصف فاروقی کی بنائی ہوئی دیوارگیر تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ دلیپ کمار نے اس پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔