Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں ’مٹی کے گھروں‘ کا رواج بڑھنے لگا

وادی نجران میں چالیس سے زیادہ  قریے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران صوبے کے شہروں اور قریوں میں آباؤ اجداد کی زندگی کی یادیں تازہ کرنے کے لیے ’مٹی کے گھروں‘ کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران کے باشندے سادہ زندگی پسند کرتے ہیں۔ وادی نجران میں 40 سے زیادہ  قریے ہیں جہاں کچے مکان اور محل بڑی تعداد میں بنے ہیں۔ ان کی تعمیر کا طرز بے حد خوبصورت اور پرکشش ہے۔ بعض مکانات  8 منزلہ اور کئی 9 منزلہ بھی ہیں۔ یہ سب کچے اور پرانے ہیں۔ 

ان مکانات کی تزئین و آرائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مقامی شہری محمد الصقور نے بتایا کہ وہ عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ اس کے اہل خانہ نے القابل قریے میں واقع مٹی کے  پرانے گھر کو اصلاح و مرمت کے بعد نیا کر لیا ہے۔
رمضان کی آمد پر ہمارے علاقے میں کچے گھروں کی اصلاح و مرمت اور تزئین و آرائش کا خاص خیال کیا جارہا ہے۔

ان گھروں میں افطار کا مزہ الگ ہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

رمضان المبارک کے دوران عصر سے افطار تک رشتہ دار ایک دوسرے کے یہاں ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔ ان گھروں میں افطار کا مزہ الگ ہی ہے۔ 
ایک اور شہری نے بتایا کہ مغربی نجران میں پرانے گھر کی اصلاح و مرمت کرائی گئی ۔یہ پتھر، مٹی اور لکڑی سے تیار کیا گیا تھا۔ تزئین و آرائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: