Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی الشریف کو روزانہ 10 بار سینیٹائزکیاجاتا ہے

ہرفرض نمازسے پہلے اوربعد سینیٹائزنگ کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی صحت و سلامتی کے تحفظ کی خاطرروزانہ کی بنیاد پر مسجد نبوی شریف کی سینیٹائزنگ 10 بار کی جارہی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے، صحنوں، ریاض الجنہ اور خصوصا باب السلام گیلری کو  سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ 
مسجد نبوی کی دھلائی اور صفائی کرنے والے ادارے کے انچارج احمد الجہنی نے کہا کہ ان دنوں مسجد نبوی میں ہر لحاظ سے بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔
مسجد نبوی کا ایک، ایک حصہ چمک رہا ہے۔ زائرین اور نمازیوں کو صاف ستھرے ماحول میں عبادت کی سہولت نصیب ہورہی ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ بوڑھوں کی وہیل چیئرز کو سینیٹائز کرنے کے لیے 15مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ 24 گھنٹے  سینیٹائزنگ کا کام کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔ دن میں 10 بار سینیٹائزنگ کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ ہر فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد مسجد نبوی کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ فرش دھویا جاتا ہے۔ پارکنگ اور نئی عمارتوں میں تیرہ مشینیں یہ کام انجام دے رہی ہیں۔ 

شیئر: