Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں خدمات کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

اردو سمیت کئی بین الاقوامی زبانوں میں اسلامی لیکچرز اور دیگر معلومات ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی منارۃ الحرمین ایپ کے ذریعے دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں کلاسز، لیکچرز اور دستاویزی فلمیں نشر کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی بن حسنی حیدر نے  بتایا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان مسجد الحرام میں ہونے والے ریکارڈ شدہ لیکچرز اور اسباق  دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ  اس ایپ  پر لائیو سیشنز بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
منارۃ الحرمین ایپ پر مختلف اسلامی علوم کے ماہرسینئر علماء اور شیوخ  کے ذریعہ فراہم کردہ سیشنز ہوتے ہیں۔
ترجمان  نے  بتایا ہے کہ  اس ایپ کے ذریعے لوگوں کی بڑی تعداد صحیح کتابوں اور متن سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
اس کے ذریعے اسلامی فقہ، عقیدہ، سیرت النبی، عربی زبان، ادب اور دیگر سائنسی کتابوں سمیت بہت سے شعبوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ادارہ کی جانب سے مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ مواد کی فراہمی پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ کے ساتھ  اس کا براہ راست اور مسلسل رابطہ ہے تاکہ اسے انگریزی، فرانسیسی، مالائی، فارسی، چینی، بنگالی، روسی، ترکی، ہسپانوی، پشتو، پنجابی، بلوچی، تھائی، ازبک اور اردو سمیت کئی بین الاقوامی زبانوں میں مواد فراہم کیا جا سکے۔

منارۃ الحرمین ایپ پر اسلامی علوم فراہم کئے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ترجمان نے مزیو وضاحت کرتےہوئے بتایا ہے کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو پھیلانے میں مدد کے لیے اپنی تکنیکی اور میڈیا صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔
دستاویزی فلموں کے ذریعے مقدس مقامات پر مملکت کی طرف سے فراہم  کی جانے والی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک دستاویزی فلم کے ذریعے کورونا کے دنوں میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں محکمہ صحت کی جانب سے لیے گئے حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
 

شیئر: