Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں حاضری، حرم میں افطار کے مناظر، سب سے بڑے افطار دستر خوان سمیت گذشتہ ہفتے کی ویڈیو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے

مسجد نبوی میں سحری کے وقت کے مناظر

مسجد الحرام میں روزہ افطار:مسجد الحرام میں اندرون اور بیرون مملکت سے عمرہ و زیارت کےلیے آنے والے لاکھوں افراد روحانی ماحول میں روزہ افطار کر رہے ہیں ۔

مسجد نبوی شریف میں اعلیٰ درجے کے قالین ہر نماز سے قبل:مسجد نبوی شریف کے زائرین کے لیے اعلی درجے کے قالین ہر نماز سے قبل بچھاۓ جاتے ہیں،انتظامیہ اس کا اھتمام کرتی ہے۔

مملکت کی سطح پر سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام:الخرج کمشنری میں شاہ عبدالعزیز عوامی پارک میں بلدیہ نے فلاحی تنظیموں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر مملکت کی سطح پر سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا اس کی لمبائی 500 میٹر تھی ۔

مسجد نبوی خوشبویات اور معطر:رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی اور نمازیوں کو خوشبویات سے روزانہ معطر کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ ‏انتظامیہ کا ایک اہلکار زائرین کو خوشبو بھی لگا رہا ہے اور دھونی بھی دے رہا ہے ۔ ‏

دارالمدینہ میوزیم میں سعودی عرب کے 14 سو برس کی تاریخ کا احوال بتاتے ماڈلز:دارالمدینہ میوزیم میں سعودی عرب کے 14 سو برس کی تاریخ میں ہونے والی جنگوں کا احوال بتاتے لباس، برتن، قران کے نایاب نسخے اور ان کے مختلف ماڈلز رکھے گئے ہیں۔

مجلس میں بیٹھ کر صحرائی خیموں کا گمان:جدید دیواروں پر مٹی کا لیپ سے تیارکردہ مجلس میں بیٹھ کر صحرائی خیموں کا گمان ہوتا ہے۔

 

 

شیئر: