Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل طویق کے دامن میں افطار، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مملکت مختلف شکل و صورت رکھنے والے جغرافیائی مقامات کا ملک ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جبل طویق کے سحر آفریں دامن میں افطار دسترخوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ جبل طویق جزیرہ عرب کا قابل دید تاریخی مقام ہے۔ فضا سے اس کے مناظر دلکش لگتے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی آپٹیکل پیکٹوریل فوٹو گرافرعبدالرحمن البریہ نے جبل طویق کے دامن میں افطار دسترخوان کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 


جبل طویق میں سدر اور الطلح نامی درخت کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)

البریہ نے کہا کہ جبل طویق کا دامن سدیر کے وادی وراط کے اوپر واقع ہے۔  یہ بڑی عجیب وغریب جگہ ہے، اسے دیکھ  کر ہی اس بات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں یہ ان کوہستانی علاقوں میں سے ایک ہے جس کی سیر کے لیے ضرور جانا چاہیے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس جگہ رمضان میں افطار کا تجربہ یادگار بن گیا۔ وادی وراط سدیر کی بڑی وادیوں میں سے ایک ہے۔ یہ سعودی دارالحکومت ریاض سے 180 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ یہاں سدراورالطلح درخت بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ 


فضا سے جبل طویق کے مناظر بڑے دلکش لگتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)

 سعودی آپٹیکل پیکٹوریل فوٹو گرافر نے کہا کہ انہیں قدرتی مناظر، شہروں اور تاریخی مقامات کی فوٹو گرافی کا بڑا شوق ہے۔  تصویر کشی پر 19 ملکی اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ 
عبدالرحمن البریہ نے بتایا کہ مملکت مختلف شکل و صورت رکھنے والے جغرافیائی مقامات کا مالک ملک ہے۔ ملکی و بین الاقوامی فوٹو گرافروں کے لیے فن کارانہ زور آزمائی کا بڑا میدان ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: