امیر قطر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلفیہ آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمد نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔
سنیچر کو وزیراعظم سے جاری ہونے والے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ امیر قطر کی جانب سے شہباز شریف کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر بڑی تعداد میں پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے جس کی ہم بے حد قدر کرتے ہیں۔
’مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے۔‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کر کے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی۔‘