Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے نام کیبل پیغام بھیجا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے نام کیبل پیغام بھیجا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے موقعے ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔‘
پیغام کے مطابق’ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ پیر کو ملک کے 23واں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد دیگر ممالک کے سربراہان سمیت انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو مبارک دی تھی۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا ’میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد۔ انڈیا دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے تاکہ ہم اپنا فوکس اپنے ترقیاتی چیلینجز پر رکھیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔‘

شیئر: