پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خادمین حرمین الشریفین کی مبارکباد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے جمعے کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
وزیراعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ کون ہیں؟Node ID: 660471
-
روسی صدر پوتن کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک بادNode ID: 660716
-
شاہ سلمان اور ولی عہد کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکبادNode ID: 660881
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں جن کی اساس غیرمعمولی اعتماد پر ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں سٹریٹیجک شراکت داری کے اپنے مشترکہ ویژن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔‘
خیال رہے کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر ایک کیبل پیغام میں مبارکباد دی تھی۔
اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے موقعے پر ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔‘
I thank the Custodian of Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz & HRH Crown Prince Mohammed bin Salman for felicitation messages. Pak-Saudi relations are special & marked by exceptional trust. I resolve to work closely to realize our shared vision of strategic partnership!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 15, 2022