پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے اجلاس سنیچر کی صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا اور 10 بجے سے ہی اسمبلی کے احاطے میں گہماگہمی شروع ہو گئی۔ سکیورٹی کے پیش نظر اسمبلی کے داخلی دروازے پر رینجرز اور پولیس تعینات کی گئی تھی۔
10 بجے کے قریب اراکین اسمبلی آنا شروع ہوئے تو اپوزیشن نے حکمت عملی کے تحت اپنے ایم پی ایز کو بسوں کے ذریعے اسمبلی کی عمارت میں منتقل کیا۔ پانچ بسوں میں سے ایک خواتین کی تھی۔
حکومتی اراکین بھی پہنچنا شروع ہوئے اور دونوں اطراف کی قیادت بھی پہنچی۔ حمزہ شہباز، پرویز الٰہی، علیم خان اور سردار عثمان بزدار بھی 11 بجے سے پہلے ہی اسمبلی میں پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
-
لائیو: ڈپٹی سپیکر پر تشدد، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیرNode ID: 661506