پاکستانی نژاد سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے۔
عامر خان نے پیر کو رات گئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مشرقی لندن کے شہر لیٹن میں ہونے والے اس واقعے میں وہ اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم محفوظ رہے جب دو افراد سے ان کا سامنا ہوا۔
عامر خان نے لکھا کہ ’لندن کے مشرقی علاقے میں میری گھڑی گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی ہے۔‘
Just had my watch taken off me at gun point in East London, Leyton. I crossed the road with Faryal, luckily she was few steps behind me. 2 men ran to me, he asked for my watch whist having a gun pointed in my face. The main thing is we’re both safe.
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022