عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں (فائل فوٹو:ٹائمز آف انڈیا)
بالی وڈ میں کی فلموں میں ہم اکثر ہیرو کے ہاتھوں ولن اور اس کے ساتھیوں کی پٹائی کے مناظر دیکھتے ہیں تاہم سلور سکرین سے ہٹ کر ان 'طاقتور' ہیروز کو بھی اپنی سکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس مقصد کے لیے یہ جسمانی طور پر مضبوط محافظوں یعنی باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور انہیں بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔
انڈین انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کوئی موئی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگ اکثر یہ جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ بالی وڈ کی سلیبریٹیز کے باڈی گارڈز کی تنخواہیں کتنی ہوتی ہیں۔
آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ بالی وڈ کی سلیبریٹیز اپنے باڈی گارڈز کو سالانہ کروڑوں روپے تنخواہ کی مد میں ادا کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے باڈی گارڈ کو جنہوں نے سکول میں ہی پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا تھا کو کتنا معاوضہ دیتے ہیں۔
اس سے قبل شاہ رخ خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے بادی گارڈز کی تنخواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گھورپڑے نے سکول چھوڑنے کے بعد چھوٹی موٹی نوکریاں کرنے کے بعد 16 برس کی عمر میں ایک سکیورٹی ایجنسی میں ملازمت اختیار کرلی۔
ان کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا جس کی وجہ سے یہ ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع میسر آیا۔
عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گھورپڑے کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ جی ہاں ٹھیک سنا ہے آپ نے۔
بالی وڈ کے سُپر سٹار کی بڑے پیمانے پر فین فالووئنگ ہے اور ان کا ذاتی محافظ ان کے لیے سکیورٹی سٹیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اتنے معاضے کا تو حق دار بنتا ہی ہے۔
حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ساتھی اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ دیکھے گئے ہیں اور ایسا لگا جیسے وہ کسی فلم کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ کرینہ اپنے معمول کے ڈریس میں دیکھی گئیں جبکہ اداکار کو کچھ مختلف انداز میں دیکھا گیا، شاید یہ ان کے کردار کا لباس تھا۔
جو لوگ نہیں جانتے انہیں یہ بتا دیتے ہیں کہ عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو ٹام ہینکس کی سپر ہٹ فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی چربہ ہے۔