Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکنوں کے خلاف ھروب کی فرضی رپورٹیں غیرمؤثر

بعض آجر ھروب کی فرضی رپورٹیں درج کراتے ہیں(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنوں کے خلاف ہروب کی فرضی رپورٹس کو غیرمؤثر کر دیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا کہ ’بعض آجر اپنے اجیروں کے خلاف ہروب کی فرضی رپورٹیں درج کراتے ہیں۔ وہ اپنے ورکرز کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے یہ حرکت کرتے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جس ورکر کے خلاف ہروب کی رپورٹ درج کرائی گئی وہ رپورٹ کے دن یا اس کے بعد باقاعدہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ کبھی غیر ملکی کارکن ڈیوٹی پر نہیں ہوتا بلکہ باقاعدہ چھٹی پر ہوتا ہے۔اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آجر اس کے خلاف ہروب کی رپورٹ درج کرا دیتا ہے‘۔
بعض اوقات غیرملکی کارکن اختلاف کے باعث اپنے آجر کے خلاف دعویٰ دائر کیے ہوئے ہوتا ہے۔ آجر اس کے حقوق اور بقایا جات دینے سے بچنے کے لیے اس کے خلاف ہروب کی رپورٹ درج کرا دیتا ہے۔  
وزارت افرادی قوت نے اس قسم کی تمام رپورٹوں کو بے اثر اور بے معنی قرار دیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہروب کی رپورٹ فریقین کے درمیان باقاعدہ تعلق ختم ہو جانے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے جب آجر کے ساتھ ملازمت کا رشتہ ختم ہوجاتا ہے اور اجیر کسی اور کے یہاں نقل کفالہ کرانا چاہتا ہے اور آجر اس کی درخواست منظور نہیں کرتا‘۔

شیئر: