گھریلو عملے کے خلاف ھروب کی آن لائن رپورٹ کے لیے پانچ شرائط
پندرہ روز کے اندر آن لائن منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔(فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے گھریلو عملے کے خلاف ھروب کی آن لائن رپورٹ کے لیے پانچ شرائط بیان کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’گھریلو عملے کے لاپتہ ہوجانے پر ھروب کی آن لائن رپورٹ کی جاسکتی ہے تاہم اس کی پانچ شرائط ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مقیم غیرملکی کا اقامہ موثر ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی زیر کفالت فرد کے خلاف صرف ایک بار ہی ھروب کی رپورٹ کی جاسکتی ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ھروب کی رپورٹ کے اندراج کے پندرہ روز کے اندر آن لائن منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔ ایسے مفرور کارکن کے خلاف ھروب کی رپورٹ درج نہیں کرائی جاسکتی جس کا فائنل ایگزٹ جاری ہوچکا ہو‘۔
بیان کے مطابق ’اگرھروب کی رپورٹ کے اندراج پر پندرہ روز سے زیادہ گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں کسی بھی قیمت پر اسے منسوخ نہیں کرایا جاسکتا۔ ایسی حالت میں وہ مفرور کارکن کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ متعلقہ ادارے کے اہلکار اسے تلاش کریں گے۔ ملنے پر اسے مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔