Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماحول متاثر ہو رہا ہے‘، صوابی ویمن یونیورسٹی میں موبائل فون پر پابندی

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ فائل فوٹو: عرب نیوز
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جامعہ کی حدود میں طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کے ترجمان نے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے بتایا کہ یونیورسٹی میں مختلف شکایات آ رہی تھیں کہ طالبات کلاسز کے دوران موبائل فونز استعمال کر رہی ہیں جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں۔
ترجمان کے مطابق شکایات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ یونیورسٹی کی حدود میں طالبات کی جانب سے مختلف موبائل ایپس جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے بارے میں بیان میں ترجمان نے کہا کہ ان تمام سرگرمیوں کی وجہ سے یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول اور وقار متاثر ہو رہا تھا لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی حدود بالخصوص کلاسز میں طالبات کی جانب سے موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے استعمال سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہیں۔

شیئر: