Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے معاہدوں کے ریکارڈ اور ترمیم کے لیے ’قوی‘ پلیٹ فارم 

اندراج کے بعد ملازم معاہدے کی منظوری اور اسے مسترد کرنے کی پوزیشن میں ہوگا( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ’قوی‘ پلیٹ فارم نے معاہدوں کے ریکارڈ اور ان میں ترمیم کی سہولت فراہم کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ قوی پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمتوں کے معاہدوں کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔ فریقین کی منظوری کی صورت میں ملازمت کے معاہدے میں ہونے والی ترمیم کو بھی ریکارڈ پر لایا جا سکے گا۔ 
قوی پلیٹ فارم میں ملازمت کے معاہدے کے اندراج کے بعد ملازم معاہدے کی منظوری دینے کی پوزیشن میں ہوگا۔ اسے مسترد کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
 ملازمت کے معاہدے میں ترمیم کا بھی موقع دیا جائے  گا۔ یہ سارا کام فریقین کی منظوری کے بعد ہو سکے گا۔ 
قوی پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ملازمت کے معاہدے کے آن لائن اندراج کی کارروائی آجر کی طرف سے ملازمت کی پیشکش پر ہوگی۔ 
اندراج کی کارروائی ملازم کی جانب سے معاہدے کی منظوری یا اسے مسترد کرنے کی صورت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔
اگر دس روز تک آجر کی پیشکش کا ملازم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آئے گا تو ایسی صورت میں ملازمت کے معاہدے کے اندراج کی کارروائی خود بخود ختم ہو جائے گی۔ 

شیئر: