Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکہ الزبتھ کی پلاٹینیم جوبلی پر ان سے ملتی جلتی باربی ڈول متعارف

باربی ڈول جون کے شروع میں لندن کے سٹورز میں دستیاب ہو گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے ملکہ برطانیہ سے ملتی جلتی باربی ڈول کو اپنے کلیکشن میں شامل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے جمعرات کو کہا کہ ملکہ برطانیہ کے تخت سنبھالنے کی 70 ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے یہ باربی ڈول بنائی گئی ہے۔
سفید رنگ کے گاؤن میں ملبوس نیلے رنگ کی پٹی کے ساتھ چھوٹے تمغوں اور ربنوں سے مزیئن، اس باربی ڈول نے سر پر تاج بھی پہن رکھا ہے جو دراصل ملکہ الزبتھ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔
واضح رہے کہ 21 اپریل کو ملکہ الزبتھ کی 96 ویں سالگرہ تھی۔ انہوں نے اپنے والد بادشاہ جارج ششم کی چھ فروری 1952 کو وفات کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ وہ برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ ہیں۔
یہ باربی ڈول پلاٹینیم جوبلی کی باضابطہ تقریبات کے موقع پر جون کے شروع میں لندن کے سٹورز میں دستیاب ہو گی۔

شیئر: