سعودی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مملکت کی جانب سے اردن کے قومی بجٹ کی مد میں 50 ملین ڈالرکی چوتھی قسط پیش کردی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی سوڈان کو 120 کروڑ ڈالر کی مالی مددNode ID: 453976
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر اردن کے قومی بجٹ میں سعودی عرب حصہ لے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، اردن، کویت اور متحدہ عرب امارات کے قائدین نے 4 برس قبل 1439ھ کے دوران مکہ مکرمہ میں منعقدہ سربراہ کانفرنس میں طے کیا گیا تھا کہ مملکت، امارات اور کویت اردن کو ڈھائی ارب ڈالر کی امداد دیں گے۔
اس ضمن میں یہ بھی طے ہوا تھا کہ تینوں ممالک اردن کے قومی بجٹ کو سہارا دینے کے لیے سالانہ 50 ملین ڈالر دیں گے۔ یہ امداد مسلسل پانچ برس تک دی ادا کی جاتی رہے گی۔ اس سال مملکت نے اس سلسلے کی چوتھی قسط ادا کی ہے۔ ایک قسط مزید باقی ہے۔