انگش کاؤنٹی کلب گلوسٹر شائر نے سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر سے تین میچوں کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
جمعے کو ایک بیان میں گلوسٹر شائر کا کہنا تھا کہ محمد عامر انشورنس کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں سرے، ہیمپشائر اور سمرسیٹ کے خلاف میچوں کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کاؤنٹی کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد عامر کو پاکستانی بولر نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ نسیم شاہ اگلی ٹی20 سیریز کے لیے گلوسٹر شائر واپس آ جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
محمد عامر: اُدھر ڈوبا ادھر نِکلا اور پھِر ڈُوب گیاNode ID: 525786
-
محمد عامر کی واپسی، ’پھر اسی کوچ کے تحت کھیلنے آ گئے‘Node ID: 574331
گلوسٹر شائر کی طرف سے عامر کا ڈیبیو 28 اپریل کو سرے کلب کے خلاف متوقع ہے۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ ’مجھے انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے میں مزہ آتا ہے اور میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔‘
فاسٹ بولر نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اپنی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھا سکوں گا۔‘
Welcome to Gloucestershire, @iamamirofficial
We are delighted to announce the signing of Pakistan pace bowler Mohammad Amir
The experienced international will be available to play in three County Championship matches for Glos in April & May.
Read more ⤵#GoGlos
— Gloucestershire Cricket(@Gloscricket) April 22, 2022