Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ کے ریستوران میں آتشزدگی، 14 دکانوں اور 3 گاڑیوں کو نقصان

شہری دفاع کی جانب سے وقتا فوقتا آگ سے بچاو کے لیے آگاہی فراہم کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریجنل شہری دفاع کا کہنا ہے کہ قصیم کے ایک ریستوران میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عاجل نیوز نے محکمہ شہری دفاع کے ٹوئٹر پرجاری اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ قصیم ریجن کے بریدہ شہر کےایک ریستوران میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پرشہری دفاع کی متعدد ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی گیس لیگ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے شدید دھماکے سے ریستوران کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
شہری دفاع کی ٹیموں آگ پرمکمل پرقابوپالینے کے بعد متاثرہ مقام متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا تاکہ آتشزدگی کا سراغ لگایا جاسکے۔
واضح رہے شہری دفاع کی جانب سے حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر کے بارے وقتا فوقتا سیمینار اور اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔
دریں اثنا بعد میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں ہونے والے گیس سیلنڈرکے دھماکے سے ریستوران کے قریب موجود 14 دکانوں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بعض فلیٹوں کی کھڑکیوں اور دروزاوں کے شیشے ٹوٹ گئے(فوٹو، ٹوئٹر)

متاثرہ مقام کے سامنے والی تین عمارتیں بھی جزوی طورپرھماکے سےمتاثر ہوئیں جہاں بعض فلیٹوں کی کھڑکیوں اور دروزاوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بعض مقامات پردیوار کے پلستراکھڑگئے۔

شیئر: