Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں روشنی کے انتظامات کی تاریخ کیا ہے؟

مسجد نبوی میں فانوسوں کی تعداد 304 ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مسجد نبوی میں ایک زمانے میں قدیم انداز سے چراغاں کیا جاتا تھا۔ عصر حاضر میں جدید سہولتوں کے باعث روشنی کے انتظامات کی شکل بدل گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مسجد نبوی روشن موتیوں کے مجموعے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی میں بجلی کے قمقمے پہلی بار 1327ھ مطابق 1909 میں لگائے گئے تھے۔ تب سے اب تک مختلف شکل و صورت اور سائز کے بلب نصب کیے جا رہے ہیں۔ روشنی کے انتظامات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں اور ماضی کے مقابلے میں  بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ 

مسجد نبوی میں 30 سے زیادہ قسم کے روشنی کے آلات نصب ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد نبوی میں 30 سے زیادہ قسم کے روشنی کے آلات نصب ہیں۔ ان کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ہے۔ یہاں مختلف سائز کے فانوس ہیں۔ ان کی تعداد 304 ہے۔ یہ فانوس مسجد کی قدیم عمارت اوراس کی دوسری توسیع والی عمارت میں نصب ہیں۔
دوسری جانب مسجد نبوی کے ستونوں پر 8 ہزار سے زیادہ بلب لگے ہوئے ہیں۔ 11 ہزار ایسے ہیں جن پر اللہ کا نام لکھا ہے۔ یہ مسجد نبوی کے مختلف حصوں اور دالانوں میں نصب ہیں۔ کئی بلب ایسے ہیں جو ایک ہزار سے دو ہزار واٹ کے ہیں۔ یہ مسجد نبوی کے صحنوں اور میناروں کو روشن کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں 

شیئر: