جاپان میں بحری جہاز 26 سیاحوں اور مسافروں سمیت لاپتا
کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کے لیے موقعے پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے (فوٹو: اے پی)
جاپان کے کوسٹ گارڈ کو سنیچر کے روز رپورٹ ملی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والا چھوٹا جہاز سیلاب کی نذر ہوگیا ہے جس میں 26 افراد سوار تھے۔
عرب نیوز جاپان کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے (جاپانی وقت) رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کے لیے موقعے پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے۔
کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔
جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔