ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ (فوٹو: انسپلیش)
رمضان کے ابتدائی روزوں میں عموماً دوپہر سے پہلے یا افطار سے قبل سر میں اچانک درد شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی توجہ کام پر مرکوز نہیں کر سکتا اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
ماہرین نے رمضان کے دوران سر درد یا درد شقیقہ کی یہ وجوہات بتائی ہیں:
1: رمضان کے مہینے میں نیند اور جاگنے کے اوقات میں اچانک تبدیلی، جس سے سر درد پیدا ہونے کا امکان دگنا ہو جاتا ہے۔
2: خون میں کیفین کی اچانک کمی اور رمضان المبارک کے دوران کافی مقدار میں کیفین کا استعمال۔
3: رمضان کے دوران کھانے کے معیار اور مقدار کے لحاظ سے غذا میں بنیادی تبدیلی۔
4: سحری کا چھوٹ جانا بھی روزے کے دوران شدید بھوک کا احساس پیدا کرنے اور سر درد کا باعث بنتا ہے۔
5: رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پینے میں غفلت کرنے سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی جس سے قبض کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے سر درد کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
6: بھوک، پیاس، توجہ دینے میں دشواری، تھکاوٹ اور دل کی تیز رفتار دھڑکنوں کی اکثر شکایت رہتی ہے۔
7: عام دنوں کے مقابلے میں رمضان کے دوران بلڈ شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
رمضان میں سر درد سے کیسے بچیں؟
رمضان کے دوران سر درد پیدا ہونے سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں اور ماہرین نے چند نکات پیش کیے ہیں:
1: گرم مشروبات جیسے کافی اور چائے کے استعمال کو محدود کرنا۔
2: زیادہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
3: دن کے دوران کھانے کی مقدار کو آہستہ آہستہ کم کرنا شروع کریں۔
4: روزے کی عادت ڈالنے کے لیے کھانوں کے بیچ ریفرشمنٹ سے پرہیز کریں۔
5: جسم میں پانی کی قلت سے بچنے کے لیے افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پینا۔