Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر درد کا علاج ادرک اور دار چینی سے

لائف سٹائل میں تبدیلی سے سر کے درد یا میگرین میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ فوٹو فری پک
مصروف لائف سٹائل کے دوران سر درد ایک معمول کی بات ہے جس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اکثر میگرین میں بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔
میگرین یعنی آدھے سر کا درد کسی اذیت سے کم نہیں سمجھا جاتا اور اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ میگرین کا حتمی علاج تو کوئی نہیں ہے لیکن چند قدرتی طریقے اپنا کر اس کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔
سر درد کے علاج کے لیے ادویات کے بجائے قدرتی اشیا کے استعمال کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق چند ایسی قدرتی اشیا ہیں جن کے استعمال سے سر کے درد سے آرام مل سکتا ہے۔

ادرک کا استعمال

ادرک ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے کچن میں ضرور موجود ہوتی ہے اور اس کا استعمال سر کے درد کو فوری آرام پہنچا دیتا ہے۔
ادرک دراصل سر میں موجود خون کی شریانوں کی سوزش کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے سر درد سے آرام ملتا ہے۔ ادرک سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے میگرین کے دوران متلی کی کیفیت سے بھی نجات ملتی ہے۔
سر کے درد کی تکلیف کے دوران ادرک کی چائے یا پھر اس کا جوس نکال کر پیا جا سکتا ہے۔ ادرک کے جوس کو لیموں کے ساتھ ملا کر پانی میں ڈال کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ادرک سر کا درد ٹھیک کرنے اور ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے۔ فوٹو فری پک

پودینے کا تیل

پیپر منٹ آئل یعنی پودینے کے تیل کی سکون بخش خوشبو بند شریانیں کھولنے کا کام دیتی ہے جس سے سر درد سے آرام ملتا ہے۔ پودینے کے تیل میں موجود مینتھول انسانی جسم میں خون کے بہاؤ کی رفتار کو بھی درست کرتی ہے۔
پودینے کے تیل کو بادام کے تیل کے ساتھ ملا کر سر اور گردن کی مالش کرنے سے بھی سکون ملتا ہے۔ پودینے کے خشک پتوں کا قہوہ بنا کر پینے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔

لیوینڈر کا تیل

لیوینڈر کا پھول نہ صرف خوبصورت خوشبو کا مالک ہے بلکہ بہت سی جلد کی بیماریوں کا علاج بھی اس میں پایا جاتا ہے۔
لیوینڈر کے تیل کو سونگھنے سے ہی تناؤ کا شکار اعصاب کو ریلیکس ہونے میں مدد ملتی ہے۔ بلکہ ابلتے ہوئے پانی میں لیوینڈر کے چند قطرے ڈال کر سٹیم لینے سے بھی سر کا درد کم ہوتا ہے۔ 

دار چینی کا استعمال

سر کے درد کے علاج میں دار چینی کو معجزاتی خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

لیوینڈر جلد کی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ فوٹو فری پک

دار چینی ثابت ہو یا پھر پوڈر کی شکل میں، دونوں طرح سے ہی فائدہ مند ہے۔ لیکن سر کے درد کے لیے دار چینی کا پاؤڈر چند قطرے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر اگر ماتھے اور کنپٹی پر لگائیں تو یقیناً آرام دہ ثابت ہوگا۔ تقریباً آدھے گھنٹہ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

روز میری کا تیل

سر کے جس حصے میں تکلیف محسوس ہو، وہاں روز میری تیل کے چند قطرے لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔ کچھ دیر کے لیے آرام سے لیٹ جائیں تاکہ اعصاب بھی ریلیکس ہو سکیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: