Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی شادی کا جشن، دھونی، براوو کا رقص

دھونی نہ صرف اس شادی میں شریک ہوئے بلکہ انہوں نے رقص بھی کیا۔ (تصویر: انسٹاگرام/چنئی سپر کنگز))
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپرکنگز کی کے لیے کھیلنے والے ڈیون کونوے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
ڈیون کونوے ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر جنوبی افریقہ چلے گئے تھے جہاں 23 اپریل کو انہوں نے اپنی دوست کم واٹسن سے شادی کی ہے۔
وہ اپنی شادی کی تقریبات سے فارغ ہو کر رواں ہفتے دوبارہ انڈیا واپس آجائیں گے۔
ان کے شادی کے لیے جنوبی افریقہ جانے سے قبل انہیں چنئی سپرکنگز کی جانب سے ایک شاندار پارٹی دی گئی تھی جہاں تمام کھلاڑی چنئی کا ثقافتی لباس لنگی اور کرتا پہنے رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
اتوار کو چنئی سپر کنگز کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک پارٹی کے دوران ڈیون کونوے کو سفید لباس پہنے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون براوو اور سابق انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی نہ صرف اس شادی میں شریک ہوئے بلکہ انہوں نے رقص بھی کیا۔ شادی میں شریک ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں رویندر جدیجہ، انگلش کھلاڑی معین علی اور چنئی سپر کنگز کے کوچ سٹیفن فلیمنگ بھی شامل تھے۔
خیال رہے ڈیون کونوے کا آبائی تعلق جنوبی افریقہ سے ہے لیکن وہ کھیلتے نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہیں۔
انہیں اس سال آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے 1 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔

شیئر: