Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں لکھنئو سُپر جائنٹس کے خلاف صفر پر آؤٹ

لکھنئو سپر جائنٹس کے خلاف وراٹ کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں خراب بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
انڈیا کی این ڈی ٹی وی کے مطابق منگل کو نوی ممبئی میں لکھنئو سپر جائنٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
وراٹ کوہلی دشمانتھا چمیرہ کی بال پر انوج راوت کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے تھے جو پہلے اوور کی پانچویں بال پر کے ایل راہل کو کیچ دے بیٹھے تھے۔
چمیرہ کی بال پر انڈین ٹیم کے سابق کپتان کوہلی نے دیپک ہودا کو ایک آسان کیچ پکڑا دیا۔
یہ سیزن میں پہلا موقع تھا جب کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک ایک بھی نصف سینچری سکور کرنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ سکور ممبئی انڈینز کے خلاف 48 ہے۔
اس سے قبل رواں سیزن میں رائل چیلنجرز بینگلور کے پہلے میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف انہوں ںے ناقابل شکست رہتے ہوئے 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
تاہم باقی میچز میں وہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور انہوں نے دیگر میچز میں 12، 5، 1 اور 12 سکور کیے۔
یاد رہے کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں اور لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ سکور کرنے کا اعزاز بھی اُن ہی کے پاس ہے۔

وراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

آئی پی ایل میں 213 میچز کھیلنے کے بعد انڈین ٹیم کے سابق کپتان نے 37 کی اوسط سے 6 ہزار 402 رنز بنا رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں 101 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 50 کی اوسط سے 8 ہزار 43 رنز بنائے ہیں۔
اسی طرح ایک روزہ میچز میں سابق انڈین کپتان نے 260 میچز کھیل کر 58.1 کی اوسط سے 12 ہزار 311 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 97 ٹی20 میچز کھیلنے کے بعد انہوں نے 51.5 کی اوسط سے 3 ہزار 296 رنز بنائے ہیں۔

شیئر: