سابق فرمانروا کی ایک یادگارتصویر جب وہ وزیرداخلہ تھے
تصویر ریاض کے نواحی علاقے میں لگائے گئے ایک کیمپ میں اتاری گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت کے سابق فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز کی ایک انتہائی قدیم اور یادگار تصویرٹوئٹراکاونٹ پراپ لوڈ کی گئی ہے۔ برسوں قبل اتاری گئی بلیک اینڈ وائٹ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ وزیر داخلہ ہوا کرتے تھے ۔ تصویر 1392 سال ہجری بمطابق 1972 میں لی گئی تھی ۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت کے سابق فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز کے نام سے جاری ٹوئٹراکاونٹ پراپ لوڈ کی گئی تصویر کےحوالے سے کہا ہے کہ ’ایک یادگار تصویر جو انتہائی خوشگوار ماحول میں اتاری گئی‘ـ
تصویرسابق فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز جب وزیر داخلہ ہوا کرتے تھے کے دور کی ہے ۔
تصویر ریاض کے نواحی علاقے ’روضہ نورہ ‘ میں لگائے گئے نجی تفریحی کیمپ کے ایک خیمے میں اتاری گئی تھی جس میں شاہ فہد جو اسوقت وزیر داخلہ تھے کے ساتھ عبداللہ آل الشیخ بھی موجود ہیں ۔