Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے انٹرنیشنل فنانس سنٹر میں کرپٹو ایکسچینج کا خیرمقدم

فنانشل سروسز ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری کے تمام تقاضے پورے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
ابوظبی گلوبل مارکیٹ میں قائم انٹرنیشنل فنانس سنٹر نے کرپٹو ایکسچینج کریکن کو اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ورچوئل شیئر مارکیٹ کے حوالے سے مالیاتی ماحولیاتی نظام میں خوش آمدید کہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظبی گلوبل مارکیٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ظاھر المہیری کا کہنا ہے کہ کریکن کو کرپٹو ایکسچینج کا مالیاتی لائسنس حاصل کرنے پر ہم اسے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کو براہ راست تجارت کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ فوٹو گلف نیوز

ظاھر المہیری نے کہا کہ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ورچوئل اثاثوں کی کمیونٹی میں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
کریکن پہلا انٹرنیشنل کریپٹو کرنسی ایکسچینج ہے جس نے مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ(مینا) کے خطے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں ریگولیٹڈ ورچوئل ایسٹ ایکسچینج پلیٹ فارم چلانے کے لیے مالیاتی خدمات کی اجازت کا لائسنس حاصل کیا۔
کرپٹو ایکسچینج نے ورچوئل اثاثوں کے لیے کثیر جہتی تجارتی سہولت کے طور پر کام کرنے کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں فنانشل سروسز ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری کے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پہلا لائسنس یافتہ عالمی ورچوئل ایکسچینج ہوگا۔ فوٹو عرب  نیوز

کریکن نے اپنے کاروبار کی قیادت کرنے اور متحدہ عرب امارات میں اپنے منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں مڈل ایسٹ کے خطے کے لیے اپنا صدر دفتر قائم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں یہ پہلا لائسنس یافتہ عالمی ورچوئل اثاثہ جات ایکسچینج گروپ ہوگا جو سرمایہ کاروں کو براہ راست مقامی کرنسی درھم میں سرمایہ کاری کرنے، تجارت کرنے اور ورچوئل اثاثوں کو جمع کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔
کریکن کے مینجنگ ڈائریکٹر کرٹس ٹنگ نے کہا ہے کہ ہمیں یہاں اس کی مکمل منظوری ملنے پر بے حد خوشی ہے اور جلد ہی ریگولیٹڈ مارکیٹ شروع  کی جائے گی جو کریپٹو پروڈکٹس کے کریکن کی صنعت کے معروف ماحولیاتی نظام سے ملحق ہو گی۔
 

شیئر: