افریقی ملک جمہوریہ چاڈ کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ محمد ادریس دبی پیر کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان، جدہ کے میئر صالح ترکی، چاڈ میں متعین سعودی سفیر اورمملکت میں متعین چاڈ کے سفیر نے خیرمقدم کیا۔
چاڈ کے صدر دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات کرکے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔