Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ چاڈ کے وزیر کی ملاقات

مشترکہ مفادات کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور پرموقف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں جمہوریہ چاڈ کے وزیر شریف محمد زین کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ مفادات کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
ملاقات میں افریقی امور کے معاون وزیر مملکت سامی بن عبداللہ الصالح اور چاڈ میں سعودی عرب کے سفیرعامر بن علی الشہری بھی موجود تھے۔

شیئر: