روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
بدھ 27 اپریل 2022 13:25
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
ڈالر کی قیمت میں بدھ کو 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بدھ کو مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 185.42 روپے ہوگئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں 27 اپریل کو سعودی ریال کی قدر 49.44 روپے، اماراتی درہم 50.49، کویتی دینار 605.88، عمانی ریال 481.69، بحرینی دینار 491.90 اور برطانوی پاؤنڈ 232.89 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 185 اور قیمت فروخت 187، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 اور قیمت فروخت 50 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 روپے اور قیمت فروخت 241 روپے رہی۔