Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی کفالت رمضان اعانت پروگرام کے لیے دو ارب ریال مختص

ایک ہزار ریال فیملی کے سربراہ کو رمضان اعانت کے طور پر دیے جائیں گے(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی کفالت  سے منسلک افراد کے لیے رمضان اعانت پروگرام کی منظوری دی ہے۔ دو ارب ریال سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک ہزار ریال فیملی کے سربراہ اور 500 ریال فیملی ممبر کو رمضان اعانت کے طور پر دیے جائیں گے۔ 
شاہی منظوری پر دو ارب ریال سے زیادہ رمضان اعانت فنڈ کے تحت سماجی کفالت سے منسلک افراد کے بینک اکاؤنٹس میں ہنگامی بنیادوں پرجمع کیے جائیں گے۔
وزیرافرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئراحمد الراجحی نے رمضان اعانت پروگرام کی منظوری پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: