بحرین : انڈین کمیونٹی کے زیر اہتمام خواتین کا اجتماع
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00
منامہ ( ابوزید نعمان) انڈین کمیونٹی کی طرف سے خواتین کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سلمی بیگ نے ’’نکاح میرے نبی کی سنت اور شادی بیاہ کی رسومات‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا ۔ انہوںنے کہا کہ نکاح نبی کریم کی سنت ہے مگرموجودہ دور میں نکاح کو مشکل بنا دیاگیا ہے ۔آخر میں خواتین نے سوالات بھی کئے جس کا جواب انہوں نے مدلل طریقے سے دیا ۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔