Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن ٹو، رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ 60 روز تک جاری رہے گا

سیزن میں 8 ملین افراد کی آمد متوقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ سیزن 2022 کا آغاز عید الفطرکے پہلے روز سے کردیا گیا۔ اس سال سیزن کو’ہمارے خوبصورت دن‘ کا عنوان دیا گیاہے۔ تفریحی پروگرام 60 دن تک جاری رہیں گے۔
سبق نیوز کے مطابق اس سال جدہ سیزن دوبرس بعد منعقد کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ دوبرسوں سے کورونا کی وبا کے باعث تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا گیاتھا۔
سیزن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال جدہ سیزن میں 2800 پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں سرکس ، آتشبازی اوراسٹیج شوز وغیرہ شامل ہیں۔
جدہ سیزن شہر کے 9 مختلف مقامات پرمنقد کیا جارہا ہے تاکہ بڑے پیمانے پرجدہ اور دیگر شہروں سے آنے والے تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہوسکیں۔ امسال ہونے والے سیزن کو قطعی طورپرمنفرد طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
سیزن کی میڈیا ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پراطلاعاتی بورڈز اور اسکرینز نصب کی ہیں جن پرسیزن کے پروگراموں کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔

عالمی سرکس اورعالمی تجارتی برانڈ وریسٹورانٹس بھی لگائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

جدہ سیزن میں بچوں کےلیے 60 پلے لینڈ طرز کی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں جبکہ 7 عربی اور 2بین الاقوامی اسٹیج شو پیش کیے جائیں گے ،سیزن میں آبی کھیل ، عالمی سرکس کے علاوہ 90 سے زائد معروف برانڈ کی تجارتی دکانیں اور ریسٹورانٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں مختلف انواع واقسام کے کھانے شائقین کے ذوق کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں۔

 کورنیش پرآتشبازی کے خوبصورت مناظر سے جدہ سیزن 2 کا آغاز ہوا(فوٹو، سبق)

دریں اثنا ’العربیہ ‘ نیوز چینل سے گفتگوکرتے ہوئے جدہ سیزن کے ڈائریکٹر نواف قمصانی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ سیزن میں 7 سے 8 ملین افراد شرکت کریں گے جبکہ ایک ملین کے قریب بیرون ملک سے بھی سیاح سیزن میں شرکت کرنے آئیں گے

شیئر: