Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عید کے حوالے سے تین روزہ کیمل شو

میلے میں آتشبازی کے علاوہ مختلف پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں عید الفطرکے حوالے سے کیمل کلب کی جانب سے میلے کا انتظام کیا گیا ہےجو تین دن تک جاری رہےگا۔ میلہ بلیوراڈ سٹی ریاض میں منعقد کیاجارہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عید فیسٹول میں خیمے نصب کیے گئے ہیں جہاں آنے والے شائقین مقامی لباس پہن کرتصویر اتارتے ہیں علاوہ ازیں بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

میلے کے میدان میں جگہ جگہ اونٹوں کے مجسمے نصب کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

کیمل کلب کی جانب سے میلے میں جگہ جگہ اونٹوں کے مجسمے نصب کیے گئے ہیں جن کے پاس لوگ یادگاری تصاویر بناتے ہیں۔
 میلے میں اونٹوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں 15 افراد نے مختلف قسم کے مقامی روایتی لباس پہن کراونٹوں کے نگہبان کا کردار ادا کیا۔

میلے میں خالص سونے سے تیار ہونے پہلے شاہ عبدالعزیز اونٹ میلےکی ٹرافی بھی رکھی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 

میلے میں رکھا گیا ’الشداد‘ کپ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ خالص سونے سے تیار کیا گیا یہ کب شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں پہلی بارپیش کیا گیا تھا جسے اٹلی میں بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کیمل کلب کے زیر انتظام شو عید الفطرکے سلسلے کا ایک تفریحی پروگرام ہے جس میں مختلف قسم کی سرگرمیاں جن میں آتشبازی ، تھیٹراور ڈرامے میں پیش کی جائیں گے۔

شیئر: