واشنگٹن۔۔۔۔ڈیزل کے دھوئیں سے نہ صرف دل کے امراض کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ جسم میں’’اچھے کولسٹرول‘‘کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ڈیزل گاڑیوں سے اٹھنے والے دھوئیں کے نتیجے میں بڑی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ امریکہ میں ایسے ساڑھے ہزار لوگوں کا جائزہ لیا گیا جو فضائی آلودگی کا شکار تھے۔ ماہرین نے کہا کہ ان میں سے بیشتر دمہ ، یادداشت کی کمی اور کینسر میں مبتلا ہورہے تھے۔ اس سے دل کے امراض کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ گاڑیوں کے دھوئیں میں سیاہ کاربن اچھے کولسٹرول کی سطح بھی کم کردیتا ہے اور یوں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس سروے کو سیاٹل میں یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ٹیم نے مکمل کیا ہے۔دھوئیں اور ہوا میں زہریلے ذرات کے نتیجے میں ہر سال برطانیہ میں 48ہزار اموات ہوتی ہیں۔ڈیزل کاریں 1970اور 1980کے درمیان چلنا شروع ہوئی تھیں اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ ماحول دوست گاڑیاں ہیں کیونکہ یہ کم کاربن ڈائی آکسائڈ چھوڑتی ہیں۔یہی گیس موسمیاتی حدت کی وجہ بنتی ہے۔