Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر پر کنگ فہد پل سے ہر گھنٹے دو ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی آمد رفت

مسافروں میں پھول تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کنگ فہد پل کی انتطامیہ نے کہا ہے کہ’ بدھ کی صبح 7 سے شام 7 بجے تک پل عبور کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 25 ہزار68 تک پہنچی ہے۔ فی گھنٹہ دو ہزار 79 گاڑیوں  کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
ٹوئٹر پر بیان کے مطابق ’عیدالفطر پرمنگل کو صبح 7 سے شام 7 بجے تک پل عبور کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 16 ہزار796 رہی تھی۔ اس طرح شاہ فہد پل سے فی گھنٹہ اوسطا  ایک ہزار400 گاڑیوں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی‘۔
کنگ فہد پل انتظامیہ کی طرف سے عید الفطر پر پل عبور کرنے والے مسافروں میں پھول تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اعلان کیا گیا تھا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کنگ فہد پل کو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رکھا جائے گا۔
کنگ فہد پل کے تمام ٹریکس کھلے رہے۔ معذور افراد کے لیے الگ ٹریک ہے۔
 سعودی عرب اور بحرین کے اطراف 146 پاسپورٹ اور کسٹم بوتھ  ہیں جو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
کنگ فہد پل پر 24 گھنٹے آمد ورفت کی سہولت موجود ہے۔

شیئر: