غیر ویکسین یافتہ گھریلو ملازمین کفیل کے بغیر کنگ فہد پل عبور نہیں کرسکتے
مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ غیر ویکسین یافتہ گھریلو ملازمین اپنے کفیل کے بغیر پل کے راستے نہیں جا سکتے۔ گھریلو ملازمین کنگ فہد پل کے ذریعے مملکت سے باہر اسی صورت میں آجاسکتے ہیں جب وہ کفیل کے ہمراہ ہوں‘۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ فہد پل انتظامیہ نے بتایا کہ’ پل کے راستے مملکت سے باہر جانے یا آنے کے لیے ضروری ہے کہ گھریلو ملازمین ویکسین یافتہ ہوں اور توکلنا ایپ پران کا صحت سٹیٹس امیون ہونا چاہیے‘۔
یاد رہے کہ ’کنگ فہد پل انتظامیہ نے حال ہی میں مملکت سے آمد ورفت کےلیے نئی پابندیاں جاری کی ہیں‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں کے لیے سہولتیں فراہم کی ہیں۔
انتظامیہ نے مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔ سعودی عرب آنے والوں پر اب ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم ہوچکی ہے۔
کنگ فہد پل انتظامیہ مملکت سے سفر کرنے والے سعودیوں سے کورونا ویکسین کی تینوں خوراکوں کا ثبوت طلب کررہی ہے جبکہ دوسری خوراک پر تین ماہ مکمل نہ کرنے والوں کو بوسٹر ڈوز سے استثنی دیا جارہا ہے۔