Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل پر مسافروں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت

نئے نظام کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں کو بینک کارڈ اور موبائل کے ذریعے فیس ادائیگی کی سہولت دی ہے۔
اخبار24 کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی بینک کارڈ ہولٹر بحرینی حکام  اور بحرینی بینک کارڈ ہولڈر سعودی حکام کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے فیس ادا سکیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد ادائیگی کے نطام کو معیاری بنانا، مسافروں کو زحمت سے بچانا، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور آمد ورفت میں مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
انتطامیہ نے 2021 کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ برس 4.9 ملین سے زیادہ گاڑیگں پل سے گزری یہں۔ ایک گاڑی کے گزرنے اور  کارروائی میں بیس منٹ لگے۔
 

شیئر: