Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ نے احتجاجا کام بند کردیا

اسلام آباد... چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان میں وزرا کی مسلسل عدم حاضری پر کام بند کردیا۔سرکاری پروٹوکول بھی واپس کردیا ۔ چیئرمین سینیٹ وزراءکے مسلسل ایوان میں نہ آنے پر برہم تھے ۔ جمعہ کی صبح جلاس شروع ہوا تو کوئی وزیر موجود نہیں تھاجس پر پہلے کچھ دیر کے لئے اجلاس ملتوی کیا گیا ۔وقفہ سوالات میں بھی کوئی وزیر اور سیکرٹری نہ آیا تو رضا ربانی نے ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اوروزراءسینیٹ کو اہمیت نہیں دیتے۔ سینیٹ کو آئینی کردار سے محروم کیا جا رہا ہے اگر حکومت کو مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو عہدے سے مستعفی ہو جاتا ہوں لیکن ایوان کا وقار کسی صورت مجروح نہیں ہونے دوں گا۔ ذرائع کے مطابق رضا ربانی نے سیکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ کوئی سرکاری فائل نہ بھیجی جائے۔ جب اختیارات نہیں تو کام کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے دورہ ایران بھی منسوخ کردیا۔

 

شیئر: